3

پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے میں انگلش باؤلرزکی بال ٹیمپرنگ

لاہور،ساؤتھمپٹن : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں انگلش باؤلر زکی مبینہ بال ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیام پلنکٹ گیند سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس کے باعث میچ کے آخری اوور میں گیند بہت کھردری ہوچکی تھی۔ یادر ہے کہ لیام پلنکٹ نے اپنے نو اوورز میں 64 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ذرائع کے کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے فوٹیج اور تصاویر کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم میچ آفیشلز کی جانب سے اب تک اس واقعہ کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔قوانین کے مطابق میچ آفیشلز 48 گھنٹوں میں کسی بھی معاملے کو رپورٹ کرسکتے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اس واقعہ کو 96 گھنٹوں کے اندر رپورٹ کرسکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو کو بھی سات دن کے اندر ازخود معاملہ رپورٹ کرنے کا اختیارہے ۔دوسری طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلش باؤلر کی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ آفیشلز مطمئن ہیں کہ گیند سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی جبکہ ہر اوور پر گیند کی کنڈیشن چیک کی گئی تاہم بال ٹیمپرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلین ٹیم کے تین کھلاڑی سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے اور ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی ۔ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ کی میچ کے دوران گیند کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں