33

پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے آن لائن نظام متعارف , عمران خان کی آواز ہوں: بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی آواز ہوں،جب تک قائدعمران خان اورایوان کااعتمادحاصل ہے ، وزارت اعلیٰ سے کوئی نہیں ہٹاسکتا،گورنر اور میں ایک دوسرے کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرتے ۔پنجاب میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے اساتذہ کے تبادلوں کیلئے آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،عوام کی مشکلات کو ہر صورت حل کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اجلاس سے خطاب اور ٹی وی انٹرویو میں کیا ۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،جس میں وزیراعلیٰ نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے اساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی کی باقاعدہ منظوری دی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے اساتذہ کے وقت کی بچت ہوگی اوراساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے نظام میں شفافیت آئے گی اورہر ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ پر ہوگی۔انہوں نے کہا اساتذہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہیلپ لائن پر شکایت بھی د رج کروا سکیں گے ۔ اساتذہ کے تبادلوں کے آن لائن نظام سے سروس ڈلیوری بہتر ہوگی۔ ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے اساتذہ کوسفارش کیلئے سیاستدانوں کے دفاترکے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اورٹرانسفر کیلئے پیسے بھی نہیں دینا پڑیں گے ۔اس پالیسی سے تعلیمی نظام میں شفافیت اورمیرٹ کاکلچر آئے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دوردراز علاقوں کے سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتیو ں کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے اور چولستان،مری،تھل،قبائلی علاقوں اوردیگر دوردرازعلاقوں کے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کی جائے ۔بعد ازاں وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ ریونیو امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا ریونیو کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایاجائے ،قانون سازی کے مراحل میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھاجائے ۔اراضی انتقال کو ہر مرحلے پر شفاف بنانے پر توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہا لینڈ ریکارڈ سنٹرزکا دائرہ کار پنجاب کے تمام علاقوں تک وسیع کیا جائے گا،لینڈ ریکارڈسنٹرز میں اضافے سے عوام کو سہولت ملے گی۔بعد ازاں ایک انٹرویو میں وزیراعلیٰ نے کہا مخالفین کو میرے اچھے کام دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے ، مخالفین میری تبدیلی کی افواہ اڑا دیتے ہیں ، معاشی حالات کی تمام خرابی سابقہ حکومتوں کی وجہ سے ہے ، آلہ دین کا چراغ نہیں کہ ایک دن میں تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ معاشی حالات بہتر کرنے میں کچھ وقت لگے گا ، میرے اور گورنر کے درمیان معاملات خراب ہونے میں کوئی صداقت نہیں ، چودھری محمد سرو ر اور میں ایک دوسرے کے کام میں مداخلت نہیں کرتے ۔مزید برآں وزیراعلیٰ سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنر ل سرمد علی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پرنٹ میڈیاسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا پرنٹ میڈیا رائے عامہ پر دیر پا اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔حکومت پنجاب پرنٹ میڈیا انڈسٹری کی بحالی کیلئے تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت ذمہ داری کے ساتھ آزادی اظہار کے تصور پر یقین رکھتی ہے ۔ عثمان بزدار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں