40

ونلڈ ٹرمپ جنگ کی جانب بڑھ رہے ہییں ، ایران

تہران: ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے مشیر حسام الدین آشناءنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبر دار کیا ہے کہ “وہجنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ “ایرانی ایوانِ صدر کے سٹریٹیجک ریسرچ سنٹر کی صدارت کے بھی فرائض ادا کرنے والے آشنا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ کے تہران مخالف اقدامات جنگ چھڑنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ وائٹ ہاو¿س قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کے “منصوبوں” کے حوالے سے ٹرمپ کو خبردار کرنے والے آشنا نے اپنے پیغام میں مندرجہ ذیل الفاظ کو جگہ دی ہے.”ڈونلڈ ٹرمپ تم ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے سے بہتر کسی معاہدے کے متلاشی تھے تاہم اب ایسا دکھائی دے رہا کہ تم اس ہدف سے ہٹ کر جنگ کی جانب بڑھ رہے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں