67

ویرات کوہلی کو کشمیر پریمئیر لیگ میں شرکت کی پیشکش

مظفر آباد: کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو ایونٹ میں شامل کرنے کی پیشکش کردی۔کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لیگ میں شمولیت کے حوالے سے ویرات کوہلی کو باقاعدہ طور پر دعوت نامہ بھیج رہے ہیں اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ چاہیں تو کھلاڑی کی حیثیت سے لیگ کا حصہ بنیں یا پھر بطور مہمان خصوصی میچز میں شرکت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں