10

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو “دخترپاکستان ” کا خطاب دیا جائے ، وزیراعظم سے مطالبہ

لاہور: پنجاب اسمبلی میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کودخترپاکستان کا خطاب دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی اور کہا گیا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پربھرپور اقدامات کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے متعلق ایک اور قرارداد جمع کرادی گئی ، قرارداد پی ٹی آئی رکن اسمبلی سیمابیہ طاہرکی جانب سے جمع کرائی گئی۔ خیال رہے حکومت نے امریکی قید میں موجود عافیہ صدیقی کی رہائی اور پاکستان لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں، طالبان مذاکرات کے حتمی مراحل میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل خواتین کے عالمی دن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا 8 مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صبرو استقلال اور عظمت کو سلام کرتے ہوئے انہی کے نام سے منسوب کیا جائے اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی جائے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی میں کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں