3

لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو، خورشید شاہ

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان کی قرارداد منظورکی تھی، ہم نے جمہوریت اورعوام کے حقوق کیلئے کوششیں کی ہیں، لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو بعد میں پوچھا جائے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ قانون کسی پارٹی کے لیے نہیں ملک کے لیے ہوتا ہے، حکومت نام لے، کس نے این آر او مانگا ہے، 2018 میں ہر پاکستانی ایک لاکھ 18 ہزار روپے کا مقروض تھا اور 2019 میں ہر پاکستانی پونے دو لاکھ کا مقروض ہے، بجلی اور گیس کے بل دیکھ کرلوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں، حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی بات کی لیکن کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو آئی ایم ایف کے پاس خود چل کر گئے ہیں۔ ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم والے بچارے مجبور اور بے بس لوگ ہیں، جو حکومت آتی ہے ان کے ساتھ شامل ہوجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں