16

رکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو اور میونسپل چیرمین عمرکوٹ خالد سراج سومرو کی والدہ عمرکوٹ میں انتقال کرگئی

عمرکوٹ : معروف بزنس مین سومرا برادری کی سرکردہ شخصیت حاجی سراج الدین سومرو کی اہلیہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی قاسم سراج سومرو کی اور میونسپل چیرمین عمرکوٹ خالد سراج سومرو کی والدہ عمرکوٹ میں انتقال کرگئی نماز جنازہ میں بہت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شہری سول سوسائٹی وکلاء صحافی اور عوام کی شرکت پسماندگان سے دلی دکھ افسوس تعزیت کا اظہارتفصیلات کےمطابق سندھ کے معروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی سراج الدین سومرو کی اہلیہ میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیرمین خالد سراج سومرو اور پیپلزپارٹی کلچر ونگ  سندھ کے صدر اور  ایم پی اے قاسم سراج سومرو کی والدہ مختصر علالت کے بعد عمرکوٹ میں انتقال کرگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں سیاسی سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد خالد سراج سومرو کی رہائش گاہ پہنچنا شروع ہوگی لوگوں کا تانتا بند گیا مرحومہ کی نماز جنازہ چھاچھرو روڈ پر ادا کی گی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی سول سوسائٹی صحافی وکلاء جن میں پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ  ضلع چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ،ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمٰن میمن ،پی پی یوتھ ونگ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری ، پریس کلب عمرکوٹ کےصدر ناھید حسین خٹک ،سید عمران شاہ ،سید ریحان شبیر ،مولانا حزب اللہ سومرو علامہ عبدالقادر ،سابق ایم پی اے  دوست علی راہموں  سمیت ضلع اسمبلی عمرکوٹ ،تھرپارکر کےممبران سمیت بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی رہنماوں نے جنازہ نماز میں شرکت کی دریں اثناء سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ ،مسلم لیگ فنکشنل کے سینٹر سید مظفر حسین شاہ نے ایک بیان میں حاجی سراج الدین سومرو سے دلی تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کےدرجات کی بلندی کےلیے دعاء کی اور افسوس کا اظہار کیا ہے حاجی سراج الدین سومرو سے ان کی اہلیہ اور ایم پی اے قاسم سراج سومرو اور میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو سے انکی والدہ کے انتقال پر سندھ بھر سے مختلف بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی اقلیتی رہنماؤں وکلاء صحافی شہری اور علاقے کے لوگ پتھر پر آکر دکھ افسوس تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں