14

پاکستان نے ڈرونز سے ایسا شاندار کام لینے کا فیصلہ کر لیا کہ پوری دنیا ہی عش عش کر اٹھے گی

اسلام آباد: پاکستان میں پہلی مرتبہ شجر کاری کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرسبز پاکستان مہم میں ڈرون طیاروں کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے ذریعے پہاڑی علاقوں میں شیشم اور کیکر کے بیج گرائے جائیں گے ۔ اسلام آباد انتظامیہ نے ملک بھر سے ڈرون حاصل کرنا شروع کر دیئے ہیں جن کی مدد سے اسلام آباد میں دس لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت بلین ٹری منصوبہ گزشتہ دور حکومت میں خیبر پختون میں شروع کیا گیا تھا جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں