52

سزایافتہ خاتون کوپارلیمنٹ بلانا عدالتی فیصلے سے مذاق : فردوس عاشق

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کاایک ہی بیانیہ ہے کہ باہر جانے دو۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ن لیگ دو بیانیوں میں پھنس کر رہ گئی ہے دونوں بیانیوں پر بھائیوں میں ہی اتفاق نہیں ہے ،شہباز شریف اپنے بیانیے سمیت لندن میں ہے جبکہ نواز شریف اپنے بیانیے سمیت جیل میں ہیں،ووٹ کی حرمت کی آڑ میں نوٹ کے تحفظ کی بات ہورہی ہے ۔اصل مسئلہ ووٹ نہیں نوٹ ہے ۔ستر سالہ گلے سڑے نظام کو ختم کرنے کے لیے اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہوگا ،عمران خان نئے پاکستان کی ایک ایک اینٹ اپنے ہاتھ سے رکھ رہے ہیں،ہمارے کچھ نادان دوست پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،اللہ کی عبادت کی بجائے عمران خان کی عداوت میں افطار ڈنر پر اکٹھے ہوئے ،مولانا فضل الرحمان عبادت کے ساتھ عداوت اور سیاست کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کے سینے میں عوام کا نہیں اقتدار کا درد ہے ۔ اقتدار سے دوری انہیں چین نہیں لینے دے رہی ۔پارلیمنٹ کے باہرشاہدخاقان عباسی نے کچھ تجاویزدیں،عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے مثبت تجاویزپرمشاورت کریں گے ،(ن)لیگ کابیانیہ وقت اورحالات کے مطابق بدل جاتا ہے ،ادھر اپنے ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بننے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں، افطار ڈنر میں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سزایافتہ خاتون کوپارلیمنٹ بلاناعدالتی فیصلے سے مذاق کے مترادف ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں