40

شرقپور شریف: طالبہ کو درخت سے الٹا لٹکا کر تشدد، ٹیچرز کیخلاف مقدمہ درج

شرقپور شریف: استاد یا جلاد، شرقپور شریف پولیس نے تیسری جماعت کی طالبہ کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنانے والی ٹیچرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شرقپور شریف میں سکول ٹیچر جلاد بن گئی، تیسری جماعت کی طالبہ نورین کو درخت سے الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ آر پی او شیخوپورہ نے واقعہ کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے خاتون ٹیچرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں