50

اسلام آباد کے علاقے علی پور سے 5 روز قبل اغوا ہونے والی 11 سالہ لڑکی کی مسخ شدہ لاش مل گئی۔

اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے علی پور سے 5 روز قبل اغوا ہونے والی 11 سالہ لڑکی کی مسخ شدہ لاش مل گئی۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ رمضان کے مقدس مہینہ میں معصوم فرشتہ پر ظلم کی انتہا کر دی گئی، 5 روز قبل اسلام آباد کے علاقے علی پور سے اغوا ہونے والی لڑکی کی مسخ شدہ لاش جنگل سے مل گئی، اغوا کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 19 مئی کو درج کیا گیا تھا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی، ورثا نے پولیس پر تعاون نہ کرنے اور مقدمہ تاخیر سے درج کرنے کا الزام لگایا اور کہا پولیس مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔ لواحقین نے پولی کلینک کے باہر پولیس رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا فرشتہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں