49

شہزادی میگھن مر کل کے خفیہ پیغامات منظر عام پر آگئے

لندن: برطانوی شہزادی میگھن مرکل کے سابق فیکٹر سٹار میٹ کارڈل کے ساتھ پیغامات منظر عام پر آگئے ۔دونوں کے تعلقات شہزادہ ہیری سے ملاقات سے چند ماہ قبل تک برقراررہے ۔ اس حوالے سے دعویٰ کیا گیاہے کہ جوڑے نے 2015 میں آن لائن ایک دوسرے سے تعلقات کاآغاز کیاتھا ۔اس دوران شہزاد ی نے ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی تھی ۔ اس وقت 36 سالہ میٹ ایک میوزیکل کمپنی میں اداکاری کے جوہر دکھارہے تھے ۔اس وقت 37 سالہ میگھن نے حال ہی میں ٹریور انگلسن سے طلاق حاصل کی تھی۔دی سن کے ذرائع کے مطابق میٹ کارڈیل نے 2015 میں میکھگن کو فالو کرنا شروع کیاتھا کیونکہ اس کاخیال تھاکہ وہ سویٹ کی بہت خوبصورت سٹار ہے لیکن اس وقت وہ حیران رہ گئے جب میگھن نے بھی فوری طور پر اس کو جواب دینا شروع کردیااور اس کے کام کی تعریف کی ۔میٹ کے مطابق اسے یقین نہیں آرہاتھا کہ ہالی وڈ میں میکھن جیسی سٹار اس کو جانتی ہے اور اس کے ساتھ چیٹ پر رہے ۔تاہم انہوں نے بتایاکہ وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملے اور اس حوالے سے بات کی تو اسے محسوس ہوا کہ وہ اس کی میگھن کے ساتھ بات چیت سے خوش نہیں ہے ۔ اورانہوں نے میگھن کوبھوت خیال کیااس کے بعد اس کے آخری پیغام کابھی میگھن نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں