65

پاکستان کیساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : راجناتھ سنگھ

نئی دہلی: بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جب تک عسکریت پسندوں کے ڈھانچے کو نہ ختم کیا جائے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ریاست میں اگرچہ حالات معمول آ رہے ہیں تاہم پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو تربیت دے کر ریاست جموں وکشمیر میں عدم استحکام پھیلانے کے لئے اس طرفہ بھیجا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے تاہم جب تک عسکریت پسندوں کے ڈھانچے کو ختم نہ کیا جائے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات فورسز کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لئے بڑے اقدامات اور بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ دراندازی کی وبا کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں