53

گلوکارہ گلاب کا نیا ویڈیو’’پردیسیاں دی خیر منگدی‘‘ ریلیز

لاہور: گلوکارہ گلاب کا نیا ویڈیو’’پردیسیاں دی خیر منگدی‘‘ ریلیز کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق اس گانے کو گذژتہ روز KB پروڈکشن نے سوشل میڈیاپر ریلیز کیا ہے اس گانے کا میوزک ابی خان نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کی شاعری الطاف باجوہ نے لکھی ہے اس گانے کی ڈائریکشن آصف ماہیا نے دی ہے ۔اس ویڈیو میں پہلی مرتبہ فلمسٹار سکندر خان اور کائنات رانا نے ماڈلنگ کی ہے جن کی ذبردست اداکاری نے ویڈیو کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔جسے عید سے قبل ریلیز کردیا گیاہے ۔ویڈیو پروڈیوسر خرم بھٹی نے بتایاکہ گلاب کی خوبصورت آوازمیں ریکارڈ کیا گیا یہ گیت سوشل میڈیا پر بیحد پذیرائی حاصل کررہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں