36

کرپشن سے زیادہ کس چیز نے ملک کو نقصان پہنچایا ، احسن اقبال نے بتادیا

اسلام آباد :  مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہاہے کہ نیب صرف مسلم لیگ ن کا احتساب بیورو ہے ،کرپشن نے بھی ملک کو بہت نقصان پہنچایاہے لیکن موجودہ حکومت کی نالائقی نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے ، حکومت کب تک ہم کو برا کہہ کر کارکردگی چھپائے گی  ۔احسن اقبال نے کہا کہ نیب صرف مسلم لیگ ن کا احتساب بیورو ہے ، الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے خلاف شور مچایا گیا ، غداری کا الزام لگایا گیا لیکن جو الزامات لگائے گئے ،ثابت نہیں ہوئے ، اس کی بھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں خوف کی وجہ سے کوئی افسر کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ، ہمیں پارلیمان کو موثر بناناچاہئے اور قانون سازی کرنی چاہئے ، ہم اپنے دور حکومت میں قانون سازی اس لئے نہیں کرسکے کہ اپوزیشن ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن نے بھی ملک کو بہت نقصان پہنچایاہے لیکن موجودہ حکومت کی نالائقی نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایاہے ، حکومت کب تک ہم کو برا کہہ کر اپنی کارکردگی چھپائے گی ، اس وقت یہ حکومت ن لیگ کی حکومت کے مقابلے میں دگنا قرضے لے رہی ہے لیکن ملک میں ایک اینٹ نہیں لگائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں