73

ٹرین مارچ ظالمانہ، فرسودہ نظام کیخلاف جہاد ہے، سراج الحق

لاہور / اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ٹرین مارچ ظالمانہ، کرپٹ اور فرسودہ نظام کیخلاف جہاد ہے۔گجرات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ٹرین مارچ ظالمانہ، کرپٹ اور فرسودہ نظام کیخلاف جہاد ہے، قوم اپنے حق کیلیے اٹھے اور جماعت اسلامی کے احتجاج میں شامل ہو، حکمرانوں کی نااہلی، کرپشن کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ غریبوں کے لیے دووقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے، لوگوں میں سکت نہیں رہی کہ اپنے بچوں کے اسکول کی فیسیں اور یوٹیلیٹی بلزادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کا سب کچھ چھین لیا،ایک طرف غریبوں اور مجبوروں کے فاقے اور دوسری جانب حکمرانوں کے قہقہے ہیں، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایوانوں، گلی کوچوں میں قوم کی ترجمانی بھرپور طریقے سے کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں پہلے وسائل کی کمی پہلے تھی نہ اب ہے، مسئلہ کرپٹ نظام اور اس کے رکھوالے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں