78

لاہور میں 3 سالہ بچی اغواء ہو گئی

لاہور: لاہور میں 3 سالہ بچی کو اغواء کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ شادباغ کی حدود بھگت پورہ سے تین سالہ بچی حبا جنت کو نا معلوم شخص نے اغواء کرلیا ہے۔ بچی کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب تک نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں نامعلوم شخص کو بچی اپنے ساتھ لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شادباغ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں