41

شکاگو ، پہلی بار سیاہ فام خاتون میئر تعینات

شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون میئر نے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ 56 سالہ سیاہ فام لاری لائٹ فٹ نے شکاگو کے اسپورٹس ارینا میں ا پنے عہدے کا حلف اٹھایا ،تقریب کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے پالیسیوں میں تبدیلی ،معاشی صورتحال میں بہتری اور کرپشن پر قابو پانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ لاری لائٹ فٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تبدیلی کیلئے اپنی انتخابی مہم چلائی اور عوام نے انہیں تبدیلی کیلئے ووٹ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں