10

اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو تعصب پر مبنی فیصلوں پر نظر ثانی کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے حکم پر سی ڈی اے میں تعینات ڈیپوٹیشن افسران کے تبادلے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوٹی فکیشن میں ترمیم کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن کو تبادلے کے نوٹی فکیشن میں ایک ہفتے میں ترمیم کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار ممبر سی ڈی اے وسیم حیات باجوہ کو دی گئی سہولیات واپس نہ لینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گزار کو گھر خالی کرنے سے روک دیا اور کہا کہ بادی النظر میں درخواست گزار کو سی ڈی اے نے انتقام کا نشانہ بنایا الیکشن کمیشن کو موقع دیا جا رہے کہ اس نوٹی فکیشن میں ترمیم کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں