58

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل کا حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل

لاہور: شہباز گل نے حمزہ شہباز کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بے چینی بتا رہی ہے کہ آپ کو اپنی ہی جماعت میں سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بے چینی بتا رہی ہے کہ آپ کو اپنی ہی جماعت میں سائیڈ لائن کیا جارہا ہے۔ احتساب سے بچنے کیلئے آپ کے والد، بھائی اور بہنوئی ملک سے فرار ہیں۔ ماضی میں بھی پورا خاندان ڈیل کرکے ملک سے بھاگ گیا تھا، ملک کو معاشی دلدل میں دھکیل کر اداروں کی تضحیک نہ کریں، اپنی چوری کا جواب دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں