60

ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف 23 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دورے پر 23 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ جواد ظریف پاکستانی وزیر خارجہ سمیت سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل رات اسلام آباد پہنچیں گے۔ جواد ظریف پرسوں وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ وزیراعظم کے دورہ ایران کا فالو اپ ہے۔ وزیراعظم کے دورہ کے دوران ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ دورے میں دو طرفہ مسائل کے حل بالخصوص سرحدی سیکیورٹی کے امور زیر غور آئیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔ مشرق وسطی کی صورتحال اور امت کو درپیش مسائل بھی زیر غور آئیں گے۔ ایران پر امریکی پابندیاں، گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں