ضلعی سربراہان کی آر پی او کو محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات کی بریفنگ۔ آر پی او کا محرم الحرام پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات ۔چاروں اضلاع میں محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری کیا جائے جلوسوں اور مجالس کےعلاقہ میں سرچ و سویپ آپریشنز کئے جائیں ۔تمام مجالس اور جلوسوں کو 4لئیر میں سکیورٹی فراہم کی جائے مجالس اور جلوسوں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں ۔ شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی اور ضلع بندی کے اقدامات کیئے جائیں فرقہ وارانہ ،نفرت انگیز بیانات اور وال چاکنگ پر سخت کاروائی کی جائے قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے۔ محرم الحرام میں امن وامان کی صورت حال ہرصورت برقرار رکھی جائے ۔آ ر پی او محمد سلیم