58

ایکتا کپور اور اُن کی والدہ شوبھا کپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

ممبئی: بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ترین پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کی جانب سے قابلِ اعتراض ویب سیریز بنانے اور اس میں غیر اخلاقی مواد دکھانے پر بہار کے بیگوسرائے ضلع کی ایک عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویب سیریز میں ایکتا اور شوبھا کپور نے ویب سیریز میں فوجیوں کی توہین کرنے اور ان کے اہلخانہ کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔پروڈیوسر کے خلاف بہار کے ایک شہری شمبھو کمار نے عدالت میں خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر ایکشن لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایکتا کپور کی والدہ ان کی پروڈکشن کمپنی سے منسلک ہیں جس کے باعث ان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ایکتا کپور کی اس سیریز کا پہلا حصہ 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا 2020 میں مداحوں کے لیے پیش کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور ایکتا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں