24

فواد نے انضمام کو بھی اپنے گن گانے پر مجبورکردیا

کراچی: فواد عالم نے انضمام الحق کو بھی اپنے گن گانے پر مجبور کردیا۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین ٹیم میں واپسی کے بعد مسلسل عمدہ پرفارم کررہے ہیں، وکٹ پر سیٹ ہونے بعد بڑا اسکور بنا کر دم لیتے ہیں، ادھر شعیب اختر نے فواد کو جینیئس قرار دے دیا, وہ کہتے ہیں کہ بیٹسمین دل سے صرف اہنے ملک کیلیے کھیل رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انضمام الحق جب تک پاکستان کے چیف سلیکٹر رہے تب تک انھوں نے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم پر ٹیم کے دروازے سختی سے بند کیے رکھے، اب وہ خود بھی فواد کے عمدہ کھیل کی تعریف پر مجبور ہوگئے ہیں جنھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں