33

لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل ہو سکتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس عمر عطا بندیال نے لانگ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ لانگ مارچ سیاسی مسئلہ ہے جس کا سیاسی حل ہو سکتا ہے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے عمران خان کا لانگ مارچ روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے لانگ مارچ کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا ہے؟ انتظامیہ سے پوچھ کر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے ایڈشنل اٹارنی جنرل کو آدھے گھنٹے میں انتظامیہ سے پوچھ کر بتانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں