51

بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزجرائم میں ملوث ہیں،ملیحہ لودھی

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہناہے کہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزجرائم میں ملوث ہیں ،نہتےکشمیریوں کوتشددکانشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان نےاقوام متحدہ میں کشمیرمیں بھارتی مظالم پرسےپردہ اٹھایا،سلامتی کونسل میں تنازعات میں عام شہریوں کے تحفظ پر مباحثہ ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی افواج کشمیرمیں انسانیت سوزجرائم میں ملوث ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں تمام عالمی قوانین،انسانی حقوق کی پامالی کامرتکب ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کی مستقل مندوب کاکہناتھاکہ بھارتی مظالم کواقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹرزنے بھی قلمبند کیا،کشمیر میں رائج کالے قوانین کی آڑ میں بھارتی افواج نہتےکشمیریوں کوتشددکانشانہ بناتی ہیں۔ پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ کشمیرمیں سلامتی کونسل کی ناکامی کی قیمت معصوم لوگ جان دے کرچکا رہےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں