18

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا

لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے استعفے کے مطالبے کو مسترد کردیا۔لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس میں صدر پی او اے نے واضح کیا کہ پاکستان اولمپک ایک خود مختار ادارہ ہے جو آئی او سی چارٹر کے تحت کام کرتا ہے، چند لوگ مل کر حکومت کو پی او اے کے متعلق غلط حقائق بتا رہے ہیں، لوزان معاہدے کے تحت حکومت پی او اے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ آف پاکستان بھی پی او اے کو ایک خود مختار ادارہ قرار دے چکی ہے، جمہوری طریقے سے پی او اے کا صدر بنا ہوں اور جمہوری طریقے سے ہی ہٹایا جا سکتا ہے،ہر بار میرے الیکشن میں جو مدمقابل آیا، اسے شکست ہوئی، فیڈریشنز کے اعتماد سے اس عہدے پر ہوں، ایک طرف الزام لگایا جا رہا ہے کہ کارکردگی انتہائی ناقص رہی جبکہ دوسری جانب کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی پر انعام و اکرام سے بھی نوازا جا رہا ہے، جنہوں نے ذمہ داری پوری نہیں ان سے جواب دہی یونی چاہیے، میں استعفی کیوں دوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں