52

آیت خان کا نوجوان آرٹسٹوں کو سینئر ز سے رہنمائی لینے کا مشورہ

راولپنڈی: معروف ماڈل واداکارہ آیت خان نے کہاہے کہ شوبزمیں اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکوں اورلڑکیوں کاآناخوش آئندہے اس سے ہماری قومی ثقافت کواجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ آیت خان نے کہاکہ شارٹ کٹ پریقین نہیں رکھتی،اپنی محنت اورصلاحیتوں سے شوبز کی دنیامیں اپنامقام بنائوں گی۔ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے ، نوجوان آرٹسٹوں کو چاہئے کہ سینئرز سے رہنمائی لیں ۔آیت خان نے بتایاکہ وہ عید کے بعد غریب ومستحق بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے ایک بڑا منصوبہ شروع کررہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں