31

سپریم کورٹ ای کورٹ سسٹم رکھنے والی دنیا کی پہلی عدالت عظمیٰ بن گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ای کورٹ سسٹم رکھنے والی دنیا کی پہلی عدالت عظمیٰ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم کے تحت باضابطہ مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا ، اس طرح پاکستان کی عدالت عظمیٰ ای کورٹ سسٹم رکھنے والی دنیا کی پہلی سپریم کورٹ بن گئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ویڈیو لنک پر کراچی میں موجود وکلاء کو مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ آج عدالتی تاریخ میں نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، ہم آج سستے اور فوری انصاف کی آئینی ذمہ داری کی جانب اہم قدم اٹھارہے ہیں، وکلاء کے تعاون سے ہم نئی چیز کرنے جا رہے ہیں، دنیا کی کسی سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم موجود نہیں،ای کورٹ سسٹم سے سائلین کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی، آئی ٹی کمیٹی کے انچارج جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منصورعلی شاہ مبارک باد کے مستحق ہیں،چیئرمین اور ڈی جی نادرا نے دن رات محنت کرکے اس سسٹم کو ممکن بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں