14

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور: پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمرنے اپنی فٹنیس سے متعلق رازوں سے پردہ اٹھایا ہے ۔عائشہ عمر نے حال ہی میں لاؤنچ کیے گئے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی۔ویڈیو میں اداکارہ فٹنیس ٹرینر نصرت ہدایت اﷲ کے سوالوں کے جواب دیتی دکھائی دیتی ہیں۔عائشہ عمر کے مطابق لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ڈائٹ کرتی ہیں لیکن درحقیقت میں ایسا کوئی کام نہیں کرتیں بلکہ مجھے جس وقت جو چیز کھانی ہوتی ہے کھا لیتی ہوں اور یہ کہ میں ڈائٹ پلان پر یقین نہیں رکھتیں۔ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ برائلر مرغی نہیں کھاتیں، انہیں دیسی مرغی چاہیے ہوتی ہے اور اگر انہیں دیسی مرغی نہ ملے تو وہ مٹن اور بیف کھاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں