30

الٹی میٹ پروڈکشن کے زیر اہتمام افطار ڈنر،فنکاروں کی شرکت

کراچی : الٹی میٹ پروڈکشن کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں افطار پارٹی کااہتمام کیا گیا جس میں ٹی وی و فلم کے نامور فنکاروں نے شرکت کی ، اس موقع پر نامور اداکار سلیم معراج ،عمیر خان لغاری ، ہدایتکار فرقان ٹی صدیقی ، راجا فیروز، عرفان موتی والا، قاسم خان ،مرزا رضوان نبی، عدیل الطاف، حفظہ بٹ ، ثمن عابد ، عنایہ خان ،یسریٰ سلیم، نورالحرا خان، فاعق خان ، عقیل سعید تاشی سمیت دیگر فنکارافطار پارٹی کا حصہ بنیں ، اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں افطار پارٹی میں ایک دوسرے سے ملنے کا موقع مل جاتا ہے ، فنکار اپنے جوہرِ قابل کی بنیاد پر خوب کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں، پروڈکشن کی تعداد میں اضافہ ہونے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار بھی مل رہے ہیں جو ایک خوش آئندہ ہے ہمیں مل جل کر ڈرامہ انڈسٹری کی کامیابی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں