36

’’مسٹر انڈیا‘‘ کا سیکوئل سری دیوی کے بغیر بنے گا

ممبئی : بولی وڈ فلم ساز بونی کپور نے اپنی اہلیہ سری دیوی کے مرنے کے ایک سال بعد ہی ان کی بلاک بسٹر فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔اس سے قبل انہوں نے سری دیوی کی اچانک موت کے بعد ’مسٹر انڈیا‘ کے سیکوئل کو نہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ بونی کپور نے اعتراف کیا کہ وہ ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانے پر کام شروع کرنے والے ہیں۔فلم ساز کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ’مسٹر انڈیا‘ کے سیکوئل پر کب کام شروع ہوگا اور سیکوئل فلم کی کاسٹ میں کون کون شامل ہوگا تاہم وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔فلم ساز کے مطابق ابتدائی طور پر ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنایا جائے گا، جس کے بعد اسے فرنچائز میں تبدیل کیا جائے گا، جس کا مطلب یہ ہوا کہ اس کی مزید فلمیں بھی بنائی جا سکیں گی۔بونی کپور کا کہنا تھا کہ اگر ہدایت کار شیکھر کپور دوسرے منصوبے میں مصروف نہیں ہوئے تو وہ ضرور سیکوئل فلم کی بھی ہدایات دیں گے ۔ اگر ماضی کی فلم کا حصہ رہنے والا کوئی بھی شخص نئی فلم کا حصہ بننا چاہے گا تو اسے نئی ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں