17

بیوی اور بیٹی کو قتل کر کے شوہر نے خود کشی کر لی

ساہیوال : نواحی گاؤں میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 142نائن ایل کے رہائشی عمر کا آئے دن اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا، آج کسی بات پر مشتعل ہو کر عمر نے فائرنگ کر کے پہلے بیوی اور پھر بیٹی کو قتل کر دیا۔گھر میں موجود عمر کے 3 سالہ بیٹے نے چھپ کر اپنی جان بچائی، ملزم نے دہرے قتل کے بعد خود کشی کر لی۔ پولیس نے تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں