37

پاکستان کی سب سے خوش دلہن، اتنی خوش کہ نکاح کی ویڈیو نے دھوم مچادی

کراچی :  شادی کا موقع ہرکسی کے لیے یادگار ہوتاہے اور کراچی کی ایک دلہن کی ویڈیو اس وجہ سے وائرل ہوگئی کیونکہ نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت وہ اپنی ہنسی پر ہی قابو نہ پاسکی، شاید وہ بہت خوش تھی ۔ نیوزیب سائٹ مینگوباز کے مطابق عمومی طورپر خیال کیا جاتاہے کہ دلہن کو زیادہ مسکرانا ہی نہیں چاہیے ، اچھا نہیں لگتا ، شاید اسی وجہ سے ہماری دیسی دلہنوں کا شادی کے موقع پر رونا بھی ایک روایت چلی آرہی ہے لیکن آہستہ آہستہ یہ روایت دم توڑتی دکھائی دیتی ہے اور اب کم ہی دلہنیں روتی ہیں البتہ خاموش رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دلہن کو دیکھا جاسکتاہے جو نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت مسکرارہی ہیں۔خاتون اس وقت بھی اپنی ہنسی پر قابونہ پاسکی جب اس کے انکل نکاح نامہ پڑھ رہے تھے ۔ دلہن کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی طوفان کھڑاکردیا۔ایک صاحب نے کہاکہ ”خوشی چیک کرواس کی “۔ایک اور صارف مہرین کاکہناتھاکہ ’یہ سب سے بہترین چیز ہے ، یہ میری شادی کے دن میں بھی ہوسکتی ہوں‘۔ہرکسی کے شاندار تبصرے نہیں تھے ، کچھ لوگ نالاں بھی ہوئے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے تو یہ خاتون اب نارمل دکھ رہی ہیں‘۔ ویب سائٹ نے دلہن سے رابطہ کیا جو دراصل ایک مارننگ شو کی میزبان یسریٰ عاجز خان ہیں، وہ ایک یوٹیوب ولاگربھی ہیں۔ ہنسی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بہت سادہ سی بات ہے کہ اس وقت نروس تھی ، مجھے جب بھی تکلیف ہوتی ہے یا زیادہ نروس ہوں یا پھر بہت ہی سنجیدہ صورتحال کا سامنا ہوتو میں ہنسنا شروع کردیتی ہوں۔ یسریٰ نے مزید بتایا کہ میں جب نکاح کی دستاویز پر دستخط کرنے کے لیے دوستوں میں بیٹھی تو بہت گھبرارہی تھی، ان دوستوں کی سکون سے بیٹھنے کے تجاویز پر مزید ہنسی آرہی تھی ، جب چچا اس کے لیے نکاح کی دستاویز پڑھ رہے تھے تو اس کے سامنے ہی اسے پورے نام کیساتھ پڑھنا بہت عجیب لگا اور اسی وجہ سے ہنسی روکناناممکن ہوگیا، یہی چیز باربار ذہن میں آتی تھی اور ایسا واقعی ہوگیا ۔ دلہن کی ہنسی کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ وہ اپنی پسند کی شادی کرنے جارہی تھیں اور وہ 10سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے ، یسریٰ اس شخص سے 2011ءسے شادی کی خواہاں تھیں لیکن ا ب اس کا پورا نام سننا مزید حیران کن تھا، وہ ہنسی پر قابو نہ پاسکیں۔کھل کرہنسنے کے بارے میں سوال کے جواب میں فیملی کافی سپورٹ کررہی ہے، دیگر انٹرنیٹ صارفین کی طرح ان کا رویہ نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں