39

عمران خان نے ایمنسٹی سکیم اپنی بہن کیلئے لانچ کی ، مائزہ حمید کا الزام

اسلام آباد : ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید نے کہاہے کہ عمران خان نے یہ ایمنسٹی سکیم اپنے رشتہ داروں اور اپنی بہن کیلئے لانچ کی ہے جو تین اداروں کی ڈائریکٹر ہیں۔ مائزہ حمید نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب کہہ رہے ہیں کہ صرف ایک فیصدلوگ ٹیکس دیتے ہیں لیکن میں ان کی خدمت میں عرض کرنا چاہتی ہوکہ ان ڈائریکٹ ٹیکس سارا ملک دے رہاہے اور عوام کاخون چوسا جارہاہے.انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایمنسٹی سکیم اپنے رشتہ داروں اور اپنی بہن کیلئے لانچ کی ہے جو تین اداروں کی ڈائریکٹر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اٹھارہ اکاﺅنٹس ہیں لیکن وہ ان کا جواب نہیں دیتے ، اپوزیشن کاایجنڈا نہیں بلکہ ہمارے پاس عوام کا ایجنڈا ہے ، اس وقت بازار خالی پڑے ہیں ، ڈالر کی قیمت آسمان کوچھو رہی ہے تو غریب آدمی کہاں جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اپوزیشن کوکچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حکومت اپنے پاﺅ ں پر خود کلہاڑامار رہی ہے ، اپوزیشن جماعتیں عوام کی ترجمانی کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں