32

بالآخر آصف زرداری کو گرفتار کرنے کا حکم آگیا

اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔نیب میں آصف علی زرداری اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کا کیس چل رہا ہے جس میں اومنی گروپ کے انور مجید اور اے جی مجید پہلے سے گرفتار ہیں۔چیئرمین نیب نے جمعہ کو اس کیس میں سابق صدر کی گرفتاری کے وارنٹ کی بھی منظوری دی ہے۔ وارنٹ کے مطابق آصف زرداری منی لانڈرنگ کی انویسٹی گیشن میں نیب کو مطلوب ہیں۔نیب کے مطابق وارنٹ گرفتاری 10 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔سابق صدر نے اس وقت تمام مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں جس کے باعث 10 جون تک نیب کے وارنٹ ان کی گرفتاری کے کام نہیں آسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں