47

لازوال محبت: یہ جوڑا 1600 سال سے ایک دوسرے کو آغوش میں لیے دفن ہے

بیجنگ: چینی صوبے شانکشی کے شہر داتونگ سے دریافت ہونے والی 1,600 سال قدیم قبر میں مرد اور عورت ایک دوسرے کی آغوش میں اس طرح دفن ہیں کہ جیسے وہ مرنے کے بعد بھی ہمیشہ ساتھ رہنے کی قسم نباہ رہے ہوں۔یہ قبر اس قدیم قبرستان کا حصہ ہے جو گزشتہ برس داتونگ میں کھدائی کے دوران برآمد ہوا تھا۔یہاں جیلین یونیورسٹی اور شیامین یونیورسٹی کے ماہرین مشترکہ تحقیق کررہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ یہ قبر ’’توؤبا وی‘‘ کہلانے والے شاہی خاندان کے زمانے سے تعلق رکھتی ہے جو شمالی چین پر 386 عیسوی سے 534 عیسوی تک حکمران رہا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قبر میں دفن مرد کا قد 5 فٹ 4 انچ رہا ہوگا جبکہ مرتے وقت اس کی عمر 25 سے 35 سال کے درمیان تھی۔ عورت کا قد 5 فٹ 2 انچ تھا جبکہ اس کی عمر کا تخمینہ 35 سے 40 سال لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں