5

علم کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں

واشنگٹن :علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور سچی لگن اور محنت سے کوئی کام کیا جائے تو منزل مل ہی جاتی ہے ۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے 95سالہ جارج اوراُن کی94سالہ بہن انیتا اس عمر میں گریجویٹ ہوگئے ۔دوسری جنگ عظیم میں ٹینک ڈرائیور کے طور پر حصہ لینے والی جارج اور ان کی بہن انیتا نے ڈینور کے ہائی سکول میں داخلہ لیا اور بڑھاپے میں گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔دنیا بھر میں اس بزرگ بھائی بہن کی کاوش کو سراہا جارہاہے اور تبصرہ نگاروں کا کہناہے کہ ان کا ڈگری حاصل کرنالازمی ایک مثال بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں