22

سستی، کاہلی اور آرام پسندی کا نتیجہ… فالج کا حملہ!

کیلگری: کینیڈین ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ دن میں گھنٹوں ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہتے ہیں اور چلنے پھرنے یا جسمانی مشقت سے جی چراتے ہیں، ان میں فالج کا خطرہ بھی دوسروں کی نسبت زیادہ ہوجاتا ہے۔ریسرچ جرنل ’’اسٹروک‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق کینیڈا میں 2000 سے 2012 تک جاری رہنے والے سرکاری سروے کی بنیاد پر کی گئی جو عوامی صحت کے حوالے سے کیا گیا تھا۔یونیورسٹی آف کیلگری، البرٹا کے ڈاکٹر رائیڈ جوندی اور ان کے ساتھیوں نے کینیڈین حکومت کا میڈیکل ڈیٹابیس کھنگال کر اس سروے میں شریک 143,180 صحت مند افراد کی آئندہ صحت کے بارے میں مزید معلومات جمع کیں اور ان کا تجزیہ بھی کیا۔ یہ اضافی معلومات 2017 کے اختتام تک محیط تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں