11

پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ

لاہور: پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا دوسرا سب بڑا سکور 348 رنز سکور کیا لیکن ساتھ ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے گزشتہ میچ کی بدترین کارکردگی سے سبق سیکھتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی۔بابراعظم، محمد حفیظ اور کپتان سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 8وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کا دوسرا بڑا سکور ہے ۔اس سے قبل پاکستان نے 2007 کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف 349 رنز بنائے تھے تاہم 348 رنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور ہے ۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ ون ڈے کرکٹ میں کسی کھلاڑی کی سنچری کے بغیر پاکستان کا کسی میچ میں سب سے بڑا سکور ہے ۔محمد حفیظ نے میچ میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے تیسری تیز ترین نصف سنچری 39 گیندوں پر بنائی، ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے ۔1992 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انضمام نے نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 31 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی اور قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں