30

سعودی ولی عہد نے عید کا پہلا دن کہاں گزارا؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد اور دفاعی معاملات دیکھنے والے شہزادہ محمد بن سلمان نےعید کا پہلا روز جنوبی سرحدی علاقے میں اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ گزارا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی و دیگر ممالک میں مسلمانوں نے آج عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا اور ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان ، محمد بن سلمان سمیت دیگر رائل فیملی کے افراد نے مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔بعد ازاں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ”خوشی کے اس موقع پر تمام خلیجی ممالک آپسی تعلقات کو بات چیت سے بیٹھ کر حل کریں تاکہ امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے باہر نکالا جاسکےسعودی گیزیٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عید کے پہلے روز اپنے چند لمحات جنوبی سرحدی علاقے میں اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ گزارے۔محمد بن سلمان کو دیکھ کر فوجیوں نے مسرت کا اظہار کیا اور تصاویر بھی بنوائیں، سعودی ولی عہد کے فرمانروا کا خصوصی پیغام بھی فوجیوں کو پہنچایا اور ا±ن کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔سرحد پر تعینات فوجی اہلکار اور افسران نے محمد بن سلمان کے یقین دہانی کرائی کہ وہ خون کے آخری قطرے تک مملکت کا دفاع کریں گے اور دشمن کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں