10

مردان کے علاقہ سلیم خان میں قبر کے لیے کھدائی لیکن پھر ایسی چیز نکل آئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، پولیس کو طلب کرلیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

پشاور: خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں قبرستان سے قیمتی مجسمہ برآمد ہوا جسے محکمہ آثار قدیمہ نے قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔ مردان کے علاقہ سلیم خان میں مقامی لوگوں کی جانب سے قبر کے لیے کھدائی کی جارہی تھی کہ اس دوران ایک قدیم مجسمہ برآمد ہوگیا۔ لوگوں نے پولیس کی اطلاع دی جو موقع پر پہنچی اور مجسمہ تحویل میں لے کر محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کردیا۔ محکمہ آثار قدیمہ کے ترجمان نواز الدین کے مطابق مجسمہ کے حوالے سے معلومات کی جارہی ہیں اور ماہرین تحقیق کررہے ہیں کہ یہ کتنے سال پرانا اور کتنا قیمتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں