45

گولی کو کامیابی سے روکنے والا ’دھاتی فوم‘

ڈرہم ، نارتھ کیرولینا: ایک رائفل سے فائر کی ہوئی برق رفتار گولی کو کسی ہلکے پھلکے فوم نما مادے سے روکا جاسکتا ہے؟ امریکا کی نارتھ کیرولنیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے پاس اس کا جواب اثبات میں ہے۔ جامعہ کے انجینیئروں نے ایک نئی قسم کا بلٹ پروف مٹیریل تیار کیا ہے جو گولی روکنے میں اتنا ہی بہترین ہے لیکن روایتی مٹیریل کے مقابلے میں اس کا وزن آدھا ہے۔ اسے بنانے والی ٹیم 2015 میں ایک کم وزن شیلڈ بناچکی ہے جو ایکس رے، گیما رے اور نیوٹران ریڈی ایشن کو روک سکتی تھی۔ اب انہوں نے ’کمپوزٹ میٹل فوم‘ (سی ایم ایف) بنایا ہے جس میں پگھلی ہوئی دھاتوں میں گیس کے بلبلے شامل کئے گئے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اسے ٹھنڈا کرکے اندر سے خالی دھاتوں لٹوؤں کی صورت دی گئی ہے۔ اس طرح وزن آدھا رہ گیا ہے لیکن گولی روکنے کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں