5

آئی ایم ایف نے امریکہ کو معاشی خطرے سے آگاہ کردیا

نیو یارک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کو معیشت کے لیے خطرہ بننے والے تجارتی تنازعات اور مالیاتی مارکیٹ میں مندی کے رجحان سے خبردار کردیا۔ آئی ایم ایف نے امریکا کی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ امریکی معیشت رواں برس 2.6 فیصد بڑھنے کا امکان ہے، اپریل میں آئی ایم ایف نے شرح نمو میں 2.3 فیصد اضافے کی پیش گوئی تھی جس میں مالیاتی مارکیٹ کی آسان شرائط کی وجہ سے تیزی کا رجحان رہا۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ امریکی مالیاتی نظام خطرناک ہوتا نظر آرہا ہے اور تجارتی تنازعات کے باعث سرمایہ کار پریشان ہیں، اس وجہ سے مالی صورتحال متاثر ہوسکتی ہے،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے چیف برائے امریکا نے کہا کہ یہ وہ خطرہ ہے جس کی وجہ سے ہم امریکی معیشت کے لیے انتہائی تشویش کا شکار ہیں۔ اپنی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے محصولات میں اضافہ کرکے عالمی تجارتی تعلقات متاثر کرنے کی کوششوں پر تنقید کی،آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ امریکا کو خاص طور پر  کے ساتھ تجارتی تنازع حل کرنے کی ضرورت ہے، اس تنازع سے عالمی معیشت کو خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں