6

کئی فٹ لمبے مگرمچھ نے فلوریڈاکی سڑک پر گاڑیاں رکوادیں

فلوریڈا : سڑک پر جاتے سامنے کوئی خطرناک جانور نظر آجائے تو ڈرائیورز کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں ایساہی واقعہ امریکہ میں رونما ہوا جب کئی فٹ لمبے مگرمچھ نے سڑک پر گاڑیاں رکوادیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی سڑک پر کئی فٹ لمبے مگرمچھ نے سڑک پار کرنے کیلئے گاڑیاں رکوادیں۔ مگرمچھ کو دیکھ کر ڈرائیور ز نے قریب جانے کی ہمت بھی نہ کی اور اسے دیکھتے ہی دور گاڑیاں روک لیں۔مگر مچھ کے سڑک پار کرنے کے بعد ڈرائیورز دو اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ اس واقعہ کی ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں