31

’’کاف کنگنا‘‘پاکستانی لڑکے کی بھارتی لڑکی سے محبت کی داستان

لاہور: تقسیم ہند کے موضوع پر بنائی جانے والی پاکستانی فلم ’’کاف کنگنا ‘‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیاگیا، فلم میں سمیع خان پاکستانی لڑکے جبکہ اشل فیاض بھارتی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ اس فلم میں نہ صرف دو پڑوسی اور روایتی دشمن ممالک کے لڑکے اور لڑکی کو پیار کرتے دکھایا جائے گا بلکہ اس میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی سیاسی سازشوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔ساجد حسن بھارتی شخص کا کردار ادا کریں گے ،دیگر کاسٹ میں عائشہ عمر، فضا علی اور دیگرفنکار شامل ہیں۔فلم کو آئی ایس پی آر کے تعاون سے بڑی عید پر ریلیز کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں