5

وزیراعلیٰ سے قبائلی عمائدین کی ملاقاتیں, ماضی کی طرح عوام کو دھوکہ نہیں دینگے,کام کرینگے:بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عید کا دوسرا روزاپنے آبائی علاقے بارتھی میں گزارا۔وزیراعلیٰ کی بارتھی آمد پر قبائلی سرداروں ،عمائدین ،معززین،کارکنوں اورمقامی انتظامیہ نے استقبال کیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بارتھی میں قبائلی سرداروں ،عمائدین ،معززین اورکارکنوں نے ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ ملاقات کیلئے آنیوالے افراد سے گلے ملے اورعید کی مبارکباددی۔عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارتھی ہی نہیں پورے پنجاب کے عوام کی قسمت بدلنے کا عزم کیا ہے ۔پنجاب میں پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے ۔ نئے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 35فیصد فنڈز مختص کررہے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے ،کام کریں گے ۔تعلیم اور صحت کے شعبہ میں تبدیلی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ۔ نئے بلدیاتی نظام میں مانیٹرنگ کا موثر نظام لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ہر شہری بارتھی کے لوگوں کی طرح میرے دل کے بہت قریب ہے ۔عوام کے دکھ درد کو سمجھتا ہوں اورسارے مسئلے حل کرنا چاہتا ہوں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بارتھی میں اپنے والد مرحوم فتح محمد خان بزدار کی آخری آرام گاہ پرحاضری دی اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچ روایت کے مطابق ’’حال احوال‘‘کی محفل میں شرکت کی ۔’’حال احوال‘‘کی روایتی محفل میں بلوچ قبائل نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔’’حال احوال‘‘ کی نشست میں بزدار قبیلے ، مقدمین اورمعززین کا وزیراعلیٰ سے مقامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ’’حال احوال‘‘کے شرکا سے بلوچی زبان میں تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اوراتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے ،ترقی کیلئے سب کو ہاتھ بٹانا ہوگا۔آپس کے جھگڑے ختم کرنے سے ترقی اورخوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ میں عوام سے رابطے ٹوٹنے نہیں دوں گا۔ پسماندگی اورمحرومیوں کو مجھ سے بہتر کون جان سکتاہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دوردراز کے لوگوں کی قسمت بدل کردم لے گی۔عثمان بزداربلوچ روایت کے مطابق 3گھنٹے مسلسل لوگوں سے عید ملتے رہے اوردرخواستیں وصول کیں۔ عثمان بزدار عید کے تیسرے روزبارتھی سے ڈیرہ غازی خان پہنچے ۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈیرہ غازی خان اوردیگر علاقوں کے زیر تکمیل اورنئے منصوبوں کے بار ے میں بریفنگ دی گئی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نے وزیراعلیٰ کو کوہ سلیمان میلے کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوہ سلیمان میلہ منعقد کرایا جائے گااوریہ میلہ تین روز تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان میلے میں فوڈ سٹریٹ اورلوک موسیقی کا اہتمام کیا جائے گااورمیلے میں سیاحوں کیلئے کیمپنگ بھی کی جائے گی۔کوہ سلیمان میلے میں پیرا گلائیڈنگ کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے ۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کوہ سلیمان میلے کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے عید الفطر کی نمازپولیس لائنز میں ادا کی- وہ نماز عید ادا کرنے کے بعد لوگوں سے عیدملے اورانہیں عید کی مبارکباد دی-وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز میں یاد گار شہدا پر حاضری دی۔وزیراعلیٰ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔عثمان بزدارنے عید الفطر کے روز ایس او ایس ویلیج فیروز پور روڈ کا بھی دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے ایس او ایس ویلیج میں زیر کفالت بچوں او ر بچیوں میں عیدکے تحائف تقسیم کیے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے عید الفطر کے روزچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیوروکا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں اوربچیوں کو عید کی مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے بچوں کے ہاسٹل کا بھی دورہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔وہ بچوں میں گھل مل گئے ،بچوں اوربچیوں سے ہاتھ ملایا اوران سے شفقت کا اظہار کیا۔عثمان بزدار نے معروف دانشور،ناول و ڈرامہ نگاراورافسانہ نویس ڈاکٹر انور سجادکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ۔ وزیراعلی ٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں