21

اپوزیشن کے احتجاج سے مہنگائی کم ہوتی ہے تو کرلیں, شاہ محمود

ملتان : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے مہنگائی کم ہوتی ہے تو کرلیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر دفاعی بجٹ کم کرنے کی بات غلط ہے ،پاک فوج نے رضاکارانہ طور پر بجٹ کم کیا،شہباز شریف کو واپس آنا چاہئے اورکیسز کا سامنا کرنا چاہئے ،گزشتہ روز چیئر مین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے ، ملک میں احتجاج ہوگا تو سرمایہ کاری کیسے ہوگی ، اپوزیشن کے مفادات بھی پاکستان سے ہیں،اپوزیشن احتجاج سے جمہوریت کو کمزور کرے گی،اپوزیشن کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے ،ہم نے ملک کی معیشیت کو سنبھا لنا ہے ۔ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے معیشت بہتر ہو۔قبل ازیں عید کے روز دربار حضرت بہاء الدین زکریا ؒ کے احاطے میں نماز عید الفطر ادا کی،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی،عوام سے عید ملے ۔ بعد ازاں وزیر خارجہ نے بہا الدین زکریا ؒ کے مزار پر حاضری دی ،اپنے والد مخدوم سجاد قریشی مرحوم اور دیگر بزرگوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی،میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوچیلنجز کا سامنا ہے ، ملک انتہا پسندی ،اندرونی و بیرونی خلفشار سے دوچار ہے ،ہمیں متحد ہونا ہوگا،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ،تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پردوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں ، عید کے موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور بلخصوص بھارت کے مسلمانوں کو یاد کرنا چاہئے ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے زین قریشی ،مرید قریشی اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ نماز عید الفطر ادا کی،دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے عید کے دوسرے روز مرید قریشی ،ڈاکٹر اختر ملک ،عامر ڈوگر ، جاوید اختر انصاری ، ندیم قریشی ،سلیم لابر ، واصف مظہر راں ، ظہیر الدین علیزئی ،وسیم خان بادوزئی ، طارق عبداللہ ، حسن خان علیزئی، ناصر خان علیزئی، اعجاز جنجوعہ، میاں جمیل احمد ، مظہر عباس گردیزی ، سید زاہد گردیزی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ملاقاتیں کیں۔ بعدازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی روزنامہ ’دنیا‘ کے سینئر رپورٹر نسیم یوسف اور ضلعی حکومت کے انفارمیشن آفیسر وسیم یوسف کی رہائش گاہ پر گئے ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی،وزیر خارجہ نے سینئر فوٹو گرافر خالد چودھری سے ان کی اہلیہ اور سید سجاد بخاری سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں