23

پی ٹی آئی والے اندرونی اختلافات میڈیا پر نہ لائیں:شیخ رشید

راولپنڈی : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کا ڈرامہ ایک ناکام شو ثابت ہو گا اور اس سے عمران خان کی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا ، پی ٹی آئی والے اپنے اندرونی اختلافات اور جھگڑے میڈیا پر نہ لائیں، اس سے دکھ ہوتا ہے ۔ چوروں اور ڈاکوؤں نے ملک کو نقصان پہنچایا ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی بڑی وجہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ہیں ۔ ساری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،قوم کو انڈیا کے تبصروں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ،انڈیا کے لئے شیخ رشید اکیلا کافی ہے ،لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی اور راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ وزیرا عظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ایس او کے ساتھ معاہدہ ختم کریں تو ایک روپے سستا فیول ملے گا، سرسید ایکسپریس کا 30جون کو وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی سٹیشن سے افتتاح کریں گے ۔علاوہ ازیں اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عیدپر پاکستان ریلوے کو1 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی، ملکی تاریخ میں پہلی بارعید پر20 لاکھ مسافروں نے ٹرین پرسفرکیا۔ شیخ رشید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں