46

بس اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

دریاخان: دریا خان میں بس اور ٹریلر میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ مسافر جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دریا خان میں میانوالی مظفرگڑھ روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ہوا ہے۔ حادثے میں پانچ مسافر جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو بھکر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کی شکار مسافر بس کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹریلر کو اوور ٹیک کر تے ہوئے پیش آیا۔ تاہم کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں